• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے کافی پُرجوش ہوں: گس ایٹکنسن

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن ـــ فائل فوٹو
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن ـــ فائل فوٹو

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی پُرجوش ہوں، یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی، اس سے پہلے پی ایس ایل کے لیے ایک بار پاکستان آچُکا ہوں۔

گس ایٹکنسن نے کہا کہ یہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی کیونکہ ظاہر سی بات ہے انگلینڈ کی نسبت یہاں کا موسم کافی گرم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بہترین ٹریننگ سیشن کیے گو کہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں مگر کچھ زیادہ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

انگلش کرکٹر نے کہا کہ جو کھلاڑی یہاں آکر کھیل چُکے ہیں ان سے بھی بات چیت کی ہے اور میں اپنے انداز سے کھیل کر بہترین کرنے کی کوشش کروں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ انجریز کی وجہ سے کچھ سینیئر کھلاڑیوں کو مس کر رہے ہیں مگر ہمارا باؤلنگ اٹیک کافی اچھا ہے اور ہمارے پاس تجربہ کار کرس ووکس سمیت کچھ نوجوان بو لرز بھی موجود ہیں۔

گس ایٹکنسن نے کہا کہ بابر، رضوان اور شاہین سمیت پاکستان کے پاس کچھ زبردست کھلاڑی ہیں، ابھی میں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کس کھلاڑی کو ٹارگٹ کرنا ہے مگر یہ ایک اچھا ٹیسٹ ہوگا، میں زیادہ سے زیادہ وکٹس لینے اور رنز بنانے کی کوشش کروں گا۔

اُنہوں نے  مزید کہا کہ بارمی آرمی کو یہاں دیکھ کر اچھا لگا، فینز کو دیکھ کر ویسے ہی بڑا اچھا لگتاہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید