• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لنگا‘ کی ناکامی کے ذمہ دار رجنی کانت ہیں، تامل ہدایتکار روی کمار کا الزام

فلم لنگا 100 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔ فوٹو فائل
فلم لنگا 100 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔ فوٹو فائل

بھارتی فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور اداکار کے ایس روی کمار نے اپنی 2014 کی فلم ’لنگا‘ کی ناکامی کا ذمہ دار معروف اداکار رجنی کانت کو ٹھہرا دیا۔

یہ فلم 100 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بنائی گئی لیکن اس کے باوجود فلم بینوں اور نقادوں کی جانب سے اسے پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔ 

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران 66 سالہ تامل فلم ڈائریکٹر نے اس کا الزام رجنی کمار پر لگاتے ہوئے کہا کہ رجنی کانت نے خود کو اس فلم کی تیاری اور ایڈیٹنگ میں شامل کر لیا تھا۔

انھوں نے فلمنگ کے کام اور بعد میں پوسٹ پروڈکشن، سین میں اضافہ یا انھیں نکالنے میں بھی اپنی مرضی چلائی۔ 

روی کمار نے مزید کہا کہ رجنی کانت نے ایک عجیب سین بھی شامل کرایا جس میں وہ فائنٹنگ کے دوران ایک برج سے ہاٹ ایئر بیلون پر جمپ کرتے ہیں جس پر کافی ٹرولنگ ہوئی۔

جبکہ انھوں نے ساؤتھ کی مشہور اداکارہ انوشکا شیٹھی کا ایک گانا نکلوا دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید