کراچی ایئر پورٹ سے ایک شہری کو سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے شہری میں منکی پاکس کی ممکنہ علامات ہیں۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ شہری کورنگی کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 18 سال ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ پر اسکریننگ ٹیسٹ کے بعد شہری میں منکی پاکس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔