• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف کروادیا۔ پی سی بی نے اس عہدے کےلیے تلاش بھی شروع کردی۔ 

ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کی پوزیشن کےلیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا۔ 

ہیڈ آف یوتھ ڈولپمنٹ کی انڈر 13 سے لے کر انڈر 19 تک کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کو پروموٹ کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کےلیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا اور گراس روٹ اسٹرکچر کو بنانے کے ساتھ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کرے گا۔

ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کےلیے پی سی بی لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا کھیلنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 

ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کے عہدے کےلیے امیدوار 24 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ کےلیے نامور سابق کرکٹرز کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی کی حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اس عہدے کے لیے اظہر علی مضبوط امیدوار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید