• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادیٔ نیلم: کھیت میں داخل ہونے پر مالک نے گائے کی دم کاٹ دی


وادیٔ نیلم میں کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق زخمی گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی جانوروں کو تکلیف پہنچانے اور ان پر تشدد کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید