مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت اپیل کنندہ کے پیش نہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
شہری اشبا کامران نے سنگل بینچ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا۔