کراچی میں سپر ہائی وے پر اچانک تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
بارش کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں موسم خوش گوار ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے باعث کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے مضافات میں گرد آلود ہوا کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز سے خشک موسم اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔