لاہور میں رواں سال کی تیسر ی سہ ماہی میں جرائم کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43 فیصد کم ہوگئی ہے۔ اغواء برائے تاوان میں 80 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 36 فیصد اور ڈکیتیوں میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال جولائی اگست اور ستمبر میں 34 ہزار 673 جرائم رپورٹ ہوئے جبکہ 2023 کے اسی عرصے میں 60 ہزار 213 جرائم رپورٹ ہوئے تھے۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 38 فیصد، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 22 فیصد اور وہیکلز چوری میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پولیس ریکارڈ کےمطابق جولائی تا ستمبر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں 49 فیصد کمی اور راہزنی کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کرائم کنٹرول کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے۔