• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی ملاقات


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کروائی، انہوں نے دونوں ممالک کو حاصل ہونے والے اُمید افزا نتائج کے بارے میں اُمید ظاہر کی۔

قومی خبریں سے مزید