• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش و ژالہ باری


کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

اسٹیل ٹاؤن، ملیر، گلستانِ جوہر اور گلشنِ معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلشنِ حدید اور پورٹ قاسم میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

ایئر پورٹ اور اطراف میں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کے سبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آدھے گھنٹے تک کراچی کے دیگر علاقوں پر بھی بادل اثر انداز ہو سکتے ہیں

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بادل شہر کے شمال اور شمال مشرق کے علاقوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

 گلستانِ جوہر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث گلستان جوہر کے اطراف گرج چمک کے مضبوط بادل بنے، بادلوں کے باعث گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران مقامی سطح پر بادل بنتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید