جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت نے آج پہلی بار آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے۔
اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت شروع ہو گی، دیکھتے ہیں کہ پھر بات کہاں تک پہنچتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آپس میں بات چیت بھی کریں گی، کوشش کریں گے کہ ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنا ڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ اتفاقِ رائے حاصل ہو سکے، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تو ایک اتفاق ہوا ہے کہ اس پر اتفاقِ رائے حاصل کیا جائے، ہم اتفاقِ رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔