• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

دبئی میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کو ترجیح دی، پاکستان کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، کپتان منیبہ علی 7 رن بنا سکیں۔ اس کے بعد صدف شمس 3، سدرہ امین امین 12، امیمہ سہیل 3 اور ندا ڈار 10 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔ 

ایسے میں عالیہ ریاض نے اچھی بیٹنگ کی، 26 رنز بنائے۔ ارم جاوید نے بھی 12 رنز اسکور کیے، پاکستان ٹیم آخری اوور میں 82 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

ایشلی گارڈنر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا انابیل اور جارجیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

83 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گر گئی، بیتھ مونی 15 رن بنا کر سعدیہ اقبال کا شکار بنیں۔ 

اس کے بعد کپتان ایلیسا ہیلی ا ور ایلس پیری نے اچھی شراکت لگائی، جب ٹیم کا اسکور 69 ہوا تو ایلیسا ہیلی ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں اور بقیہ اسکور ایلس پیری اور ایشلی گارڈنر نے 11 اوور میں صرف ایک وکٹ پر پورا کر دیا۔ 

اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہوگئے پاکستان کے 2 پوائنٹس ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید