• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز میں ٹینکر جہاز پر میزائل حملہ ہوا، یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے کہا ہے کہ پیر کے روز آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر جہاز پر میزائل حملہ ہوا ہے۔

ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں سے اب تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز  آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے دعوے کے مطابق ہفتے کے روز سے اب تک یہ تیسرا سپر ٹینکر ہے جو ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔ پاسدارانِ انقلاب نے واقعے کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید