• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ کلچرل فیسٹیول: معروف رقاصہ شیما کرمانی کی شاندار پرفارمنس

معروف رقاصہ شیما کرمانی ۔ فوٹو آرٹس کونسل آف پاکستان
معروف رقاصہ شیما کرمانی ۔ فوٹو آرٹس کونسل آف پاکستان

آرٹس کونسل آف پاکستان، جنگ اور جیو کے اشتراک سے 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

فیسٹیول کے سولہویں روز ! The sound of Tinkling Bells کے عنوان سے ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام کا انعقاد کیا گیا، جس میں روس کے قونصل جنرل Andrey Viktorovich fedorov نے شرکت کی۔

معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پر فارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ”آؤ ہم وطنوں رقص کرو“ سے کیا اور گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کو محظوظ ہونے پر مجبور کردیا۔

کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے پرفارمنسز کو دیکھا اور خوب داد دی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2 نومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا، جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا تا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید