پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کی بریک کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی ہوگئی۔
علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیرون ملک سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے پہلی پوسٹ میں جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں ان میں اُنہیں پیلے رنگ کا خوبصورت لباس پہنے کروز میں سفر کے دوران دوربین سے ارد گرد کے خوبصورت مناظر کا نظارہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
علیزے شاہ نے دوسری پوسٹ میں جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں بھی وہ کروز میں سفر کرتے نظر آ رہی ہیں لیکن ان تصاویر میں اُنہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تیسری پوسٹ میں اپنے دو سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں وہ گلابی رنگ کا نرم و ملائم سوئیٹر پہنے انتہائی پرسکون نظر آ رہی ہیں۔
علیزے شاہ بریک بعد سوشل میڈیا پر واپس آتے ہی دوبارہ صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اداکارہ کی سوشل مڈیا پر واپسی پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ ناقدین نے اُنہیں پھر سے تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کی واپسی پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ لڑکی کو آخر کار اپنا انسٹا پاس ورڈ یاد آ ہی گیا۔