• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض لوگ میرے بیان پر شر پھیلا رہے ہیں، یہ قابلِ قبول نہیں: صبا فیصل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ متنازع بیانات کی وضاحت دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی۔

حال ہی میں سیئنر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاندانی اقدار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سسرال میں اگر گونگے بہرے بن کے رہیں تو زندگی آسان اور کئی مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ آج کل کی ساسیں اپنی بہوؤں کو ابتدا سے ہی انہیں ان کی پسند کے کپڑے بنانے کی اجازت دے کر غلطی کرتی ہیں۔


سینئر اداکارہ کے ان بیانات نے سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ جس کے بعد اب صبا فیصل نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گونگے اور بہرے کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے، اس کے بجائے مجھے نظر انداز اور در گزر کے الفاظ استعمال کرنے چاہیے یہ میری غلطی ہے مجھے معاف کر دیجئے۔

صبا فیصل نے بہوں کے کپڑوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک لڑکی اپنے ماں باپ کے گھر ہوتی ہے وہ وہاں کے خاندانی اقدار، رکھ رکھاؤ کے مطابق چلتی ہے لیکن جب یہی لڑکی جب اپنے سسرال جاتی ہے تو اسے وہاں کی اقدار اپنانی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر ساسیں بہوؤں کو پہلے دن سے ہی ان کی اپنی مرضی کرنے دیں تو وہ سسرال کے اقدار نہیں سیکھ سکیں گی، سسرال کے رنگ میں ڈھلنے کے لیے ضروری ہے کہ بہو ساس کی پسند و ناپسند کا خیال رکھیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی غلط مطلب نہیں تھا۔ اس معاملے پر بعض لوگ شر پھیلا رہیں یہ قابلِ قبول نہیں ہے۔ میرے بیان سے جنہیں تکلیف پہنچی ان سے معذرت خواں ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید