آرٹس کونسل کراچی میں جاری عالمی ثقافتی میلے کے پندرہویں روز ہسپانوی گروپ کی جانب سے ورکشاب کا انعقاد کیا گیا۔ باذوق شہریوں کی فرمائش پر تھیٹر پلے تعلیم بالغاں ٹو پوائنٹ زیرو دوبارہ پیش کیا گیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان، جنگ اور جیو کے اشتراک سے جاری 38 روزہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
پندرہویں روز اسپین کے گروپ بلیو بک کمپنی کی جانب سے تھیٹر اور میوزک سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
عوام کی پرزور فرمائش پر تھیٹر پلے تعلیم بالغاں ٹو پوائنٹ زیرو دوبارہ پیش کیا گیا۔
شرکاء کا کہنا تھا ایسے تھیٹرز لوگوں کی اصلاح کا سبب بنتے ہیں جن میں مزاح کے ساتھ معاشرتی خرابیوں کو فنی مہارت کے ساتھ اُجاگر کیا ہو۔
ہدایتکار فرحان احمد کا کہنا تھا یہ کھیل دوبارہ سے لکھا ہے اور حالات حاضرہ کے مسائل اور موضوعات کو بحث بنایا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول دو نومبر تک جاری رہے گا۔