پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 30 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں پونے 700 پوائنٹس کی کمی بھی رہی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 30 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 483 پر کیا ہے۔
حصص بازار میں آج 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 4 ارب روپے کم ہوئی ہے۔ یوں کاروبار کے اختتام پر 11 ہزار 156 ارب روپے ہے۔