• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، کامران مرتضیٰ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کل ڈھائی بجے پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں، تحریک انصاف سے درخواست ہے کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے۔

کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی حکومت سے اتفاق پانے والا مسودہ لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بغیر حکومت کے نمبرز پورے نہیں، اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے، جو شرمناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید