• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں: خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حیدرآباد میں یوتھ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو یہاں جمع کرنے کا مقصد سیاسی ضرورت نہیں، قومی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم جس دور سے گزر کر آئے ہم نے کوٹہ سسٹم دیکھا، علم حاصل کرنے سے لیکر نوکری حاصل کرنے تک کوٹہ سسٹم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ایسے کورس لانچ کیے ہیں جس کے لیے کوئی کوٹہ سسٹم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید