• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو جمع کرنا ہماری سیاسی نہیں بلکہ قومی ضرورت، خالد مقبول

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ملک کا قیمتی اور ناقابلِ تسخیر اثاثہ یہاں موجود ہے جو ایک جہد مسلسل کہ ساتھ کھڑا ہیں ‘آج نوجوانوں کو جمع کرنا ہماری سیاسی نہیں بلکہ قومی ضرورت کے تناظر میں ہے، وطن عزیز سب سے اہم موڑ پر کھڑا جس پر ہمیشہ غلط سمت کا تعین کیا گیا ہے، اگلے دس سالوں میں دنیا بدلنے والی ہے۔وہ ایم کیوایم کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کے باغ مصطفی گراؤنڈ میں عظیم الشان یوتھ کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حیدرآباد کو یونیورسٹی کا بننا مبارک ہو، نوجوانوں تمہیں تاریخ کی درست سمت میں کھڑا ہونا ہے اور بدلتی دنیا کا مقابلہ کرنا ہے، لڑکیوں کو تعلیم دلوا کر ملک اور قوم کے لئے سود مند بنانا ہے آج ایک قومی سوچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے آج کی رات ملک میں انقلاب کی راہ ہموار کرتی معلوم ہوتی ہے۔ سینئر رہنماءو رکن قومی اسمبلی سیّدمصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اِس وقت کوٹہ سسٹم اپنی بدترین صورت میں ہمارے سروں پر موجود ہے جس کو زمین بوس کرنے کے لئے خود انحصاری کا نسخہ ایم کیو ایم نے نوجوانوں کی انگلیوں تک پہنچا دیا ہے، اب رنگ نسل کی تفریق سے ہٹ کر ہر لڑکا لڑکی ہزاروں ڈالر گھر بیٹھے کما سکتا ہے، اِن تمام اقدامات نے ثابت کردیا کہ نوجوانوں کی واحد نمائندہ جماعت صرف ایم کیو ایم ہے، آج کا یہ آج کا یہ منظر پورے پاکستان کے لئے امید کی کرن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فریادیں اور گڑگڑانے کے بجائے اب لوگوں کو نوکریاں دی جائیں گی ہم بلدیاتی اختیارات مانگ رہے تھے تم نے نہیں دیئے جس کو مدنظر رکھ کر ایم کیو ایم مقتدرہ کے اِس خیال کی حمایت کرتی ہے کہ ملک میں نئے انتظامی صوبے بننے چاہیئں۔ سینئر رہنماءو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کامیاب یوتھ کنونشن پر حیدرآباد مبارکباد کا مستحق ہے آج جو یہاں تاریخ رقم ہوئی ہے اس نے جامعہ علی گڑھ کی یاد تازہ کردی ہے، حیدرآباد نے ہر کڑے وقت میں ایم کیو ایم کا ساتھ دیا اور زبردست استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، ایم کیو ایم کی آواز پر لبیک کہہ کر حیدرآباد کے نوجوانوں نے کوٹہ سسٹم کے زریعے معاشی قتل کرنے والوں کو آج دندان شکن جواب دیا ہے، آج مصطفی گراونڈ میں موجود نوجوانوں کی انرجی جلد ملک میں معاشی انقلاب برپا کردے گی۔
اہم خبریں سے مزید