• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ترکمانستان میں ہونے والے بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائنز پر غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔

دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں صدور نے ایک دُوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

صدر زرداری کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کا تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور دو طرفہ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر زرداری سے ترکیے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی بھی ملاقات ہوئی، دونوں ملکوں کے ریل روابط، اقتصادی تعاون اور عوامی رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ثقافتوں کے درمیان افہام و تفہیم اور امن و مکالمے کے فروغ کے لیے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید