• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کیلئے مریض آتے ہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پورے پاکستان سے علاج کے لیے مریض آتے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں نجی اسپتال میں نیو ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، ایمرجنسی میں زیرِ علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مریضوں سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال کو بہتر سے بہترین کرنا چاہتے ہیں، صحت کا معاملہ انسانی زندگی کا معاملہ ہے، جس میں غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال کے سسٹم اور تجربات سے استفادہ کر کے ہیلتھ سسٹم بہتر بنائیں گے، ایئر ایمبولینس سے روز قیمتی جانیں بچانے میں قابلِ قدر کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرسی ذمے داریوں کا بوجھ ہے، ایک اچھے فیصلے سے کروڑوں زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے، پنجاب کے اسپتالوں میں 90 فیصد تک مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہارٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے اسپتال سے اشتراک کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید