کوئٹہ میں دودھ، دہی، گوشت اور دیگر اشیاء کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے۔
شہر میں دودھ سرکاری نرخ 190 روپے فی لیٹر کے بجائے 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کوئٹہ میں دہی 200 روپے فی کلو کے بجائے 240 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 1900روپے کے بجائے 2200 تک میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 680 سے کم ہو کر 630 روپے ہو گئی۔