وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت بھاری سرمایہ کاری کی۔ چین کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی دنیا کےلیے مثال ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ پاک چین قیادت سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کیلیے پُرعزم ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے جبکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔