• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کی ضرورت ہے۔

ٹیکنو فیسٹ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد نوجوان ہیں، جنہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے میدان میں لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست کا کام ہے کہ وہ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرے، 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول ہی نہیں جاتے، صرف 35 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر پاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کے تمام شعبوں میں انٹیلی جنس کے پروگرام کی ضرورت ہوتی ہے، ہمارے تعلیمی اداروں میں شروع سے ہی انٹیلی جنس کی تعلیم فراہم کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم کا بجٹ عوام پر خرچ نہیں کیا جارہا، وزراء آپس میں تقسیم کرلیتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں طلبہ یونین کی بحالی کی ضرورت ہے، سوال تو یہ ہے کہ نام نہاد جمہوریت پسند پارٹیاں طلبہ یونین کے انتخابات کیوں نہیں کرواتیں؟

قومی خبریں سے مزید