• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی اجلاس: راولپنڈی کا ٹریفک پلان سامنے آ گیا


شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران سیکیورٹی پروٹوکول کے لیے راولپنڈی میں کیے گئے ٹریفک انتظامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ٹریفک پولیس نے اندرونِ شہر کے 5 مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، ان 5 مقامات میں کورال چوک، گلزارِ قائد، ایئر پورٹ روڈ، چوہان چوک اور فوجی ٹاور چوک شامل ہیں۔ 

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ یہ 5 مقامات صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہیں گے جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ٹیپو روڈ، مری روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سید پور روڈ عام ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔

کچہری چوک اور اسکیم تھری روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید