• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کانفرنس: ٹریفک ڈائیورژن پلان کا اعلان

اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک ڈائیورژن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 1100 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا، موٹر وے، چکری انٹرچینج، چک بیلی روڈ اور روات استعمال کریں۔ 

جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے روات، چک بیلی روڈ، چکری انٹرچینج، موٹر وے اور ٹیکسلا استعمال کریں۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کو رنگ روڈ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند ہوگی۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق کرنل شیرخان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج اور موٹر وے استعمال کریں۔ 

لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد، راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج اور موٹر وے استعمال کریں۔ 

واضح رہے کہ 14، 15 اور 16 اکتوبر 2024 تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید