مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس پر حکومت سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کال پر لیگی وزراء کی چیخیں پھر شروع ہو گئیں، پُر امن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کے خاتمے اور ان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہار کر وزیر بنے ہیں، احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔