• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کیلئے اہم دن منتخب کرتی ہے: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ـــ فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ـــ فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی جان بوجھ کر احتجاج کے لیے اہم دن منتخب کرتی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی چینی صدر کے دورۂ پاکستان کے وقت دھرنا دیا تھا، قوم کے متحد ہونے کے دن احتجاج قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 2014ء میں بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کی سمجھ نہیں آئی تھی، کیا اپوزیشن کا احتجاج کا حق فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا ہے، کیا جلاؤ گھیراؤ کرنا ان کا آئینی حق ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا فخر نہیں چھینا جا سکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایوان میں آئے اور اپنا مؤقف بتائے، ڈائیلاگ کے بغیر مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور امنِ عامہ کے مسائل پیدا کرنا کوئی حل نہیں، مزاحمت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیا جا سکتا، نوجوانوں کو تشدد پر آمادہ کرنا ایک جرم ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی رکنِ پارلیمنٹ کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر کو بتانا لازمی ہے۔

قومی خبریں سے مزید