خانپور مہر (رپورٹ: نذیر احمد ) رونتی کچے میں سابقہ ایم پی اے شہر یار شر کے قافلے پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ۔ڈاکوؤں کے حملے میں دو افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے . حملے میں سابقہ ایم پی اے شہر یار شر معجزانہ طور پر محفوظ رہے. پولیس ذرائع کے مطابق رونتی تھانے کی حدود بھیہ ون میں سابقہ ایم پی اے شہر یار شر کے قافلے پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جسکے کے نتیجے میں سابقہ ایم پی اے کے سیکورٹی گارڈ علی محمد شر اور شر قبیلے کا ایک شخص وڈیرہ عمر خان شر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد سہراب شر اور جان محمد بگٹی زخمی ہوگئے، حملے میں سابقہ ایم پی اے شہر یار شر معجزانہ طور پر محفوظ رہے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی پولیس نفری کے ہمراہ کچے پہنچ گئے۔