کراچی (جنگ نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے کہا ہے کہ 17سال سے آرٹس کونسل چلارہا ہوں۔ مجھے براہ راست قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ آرٹس کونسل کا سالانہ بجٹ 45 کروڑ روپے ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احمد شاہ نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں میرا داخلہ اسلامی جمعیت طلبہ نے کرایا تھا۔ سیاسی جماعتوں نے بہت سے عہدوں کی آفر کی ہے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔