• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلہ میں منشیات فروش ڈیلر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری پولیس مبینہ مقابلہ کے بعد منشیات فروش ڈیلر کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود فیکٹری ایریا گندی گلی کے قریب انتہائی مطلوب منشیات فروش ڈیلر شعیب احمدخاصخیلی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ملزم نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی،منشیات فروش کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی گولی پولیس اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگنے سے وہ محفوظ رہا،تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم شعیب ہلاک ہوگیا۔ملزم عادی جرائم پیشہ اور انتہائی مطلوب منشیات فروش ڈیلر تھا_ہلاک ملزم پر 19مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ملزم کے قبضے سے. 6سو گرام سے زائد ہیروئن،9ایم ایم پستول اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید