• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی پروگرام کے ہیرو ڈاکٹر محمد شبیر کا انتقال، تدفین آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد ( رپورٹ، حنیف خالد)سابق ممبر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور سابق ڈی جی سی پی سی ڈاکٹر محمد شبیر انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ 22 دسمبر اتوار بعد نماز ظہر (2 بجے) H-11قبرستان، اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ مر حوم کو اپنے شعبہ میں ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی مل چکا ہے۔ڈاکٹر محمد شبیر25 ​​اگست 1939 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ ہائیڈرومیٹالرجی، معدنی پروسیسنگ، نیوکلیئر فیول ،نیوکلیئر کیمیکل انجینئرنگ ،کیمیکل انجینئرنگ ،ہائیڈرومیٹالرجی کے شعبوں میں مہارت رکھتے تھے ۔ انہیں 199 میں ہلال امتیاز ،1992 میں ستارہ امتیاز ،1998 میں تمغہ بقاء دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید