• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار، راستوں کی بندش کیخلاف بطور احتجاج تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پارا چنار میں راستوں کی بندش کیخلاف بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیےگئے۔جیو نیوز کے مطابق پاراچنار میں گزشتہ ایک ماہ سے راستوں کی بندش پر بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کردیےگئے ہیں۔تعلیمی اداروں کے سربراہاں کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ کوکھولنےاور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پارا چنار سے ممبر قومی اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ بے امنی اور راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید