• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کیساتھ اسٹریٹجک معاہدہ، پیوٹن نے بل ایوان کو بھجوا دیا

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ڈوما (یعنی ایوانِ زیریں) کو بھجوا دیا۔

نئے معاہدے کے تحت فریقین میں سے کسی ایک پر اگر کسی ملک یا ریاستوں نے حملہ کیا اور اس نے خود کو حالت جنگ میں پایا تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام تر میسر ذرائع کی مدد سے فوجی اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔

اس معاہدے پر پیانگ یانگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر 19 جون 2024ء کو دستخط کیے گئے تھے۔

نیا معاہدہ ٹریٹی آف فرینڈ شپ کی جگہ لے گا جو 9 فروری 2020ء میں طے پایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید