• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ، لگژری گاڑیاں سب سے زیادہ متاثر ہوں گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکا نے یورپی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ سال طے پانے والے 15 فیصد کے معاہدے کو ختم کر دے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یورپ نے گزشتہ سال کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا یورپ کے خلاف یہ اقدام دباؤ ڈالنے کی حکمتِ عملی ہو سکتا ہے تاہم امریکی عدالت کے حالیہ فیصلوں کے بعد حکومت کی طاقت کچھ محدود ہو چکی ہے۔

اس فیصلے سے سب سے زیادہ اثر جرمنی کی بڑی کار ساز کمپنیوں پر پڑے گا کیونکہ ان کی گاڑیوں کی امریکا میں بڑی منڈی ہے، خاص طور پر مہنگی اور لگژری گاڑیاں زیادہ متاثر ہوں گی کیونکہ وہ براہِ راست یورپ سے درآمد کی جاتی ہیں۔

کچھ یورپی کمپنیاں پہلے ہی امریکا میں پیداوار کرتی ہیں لیکن کئی اہم ماڈلز اب بھی یورپ میں بنتے ہیں جس سے ان پر اضافی لاگت آئے گی۔

بعض کمپنیوں نے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے امریکا میں پیداوار بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید