• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بُلانے کی سمری صدر کو ارسال


صدر مملکت آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کو 26ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے بلانے کی سمری بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو شام 5 بجے بلانے کی سمری بھی صدر مملکت کو بھجوادی گئی۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے 16 اکتوبر کو ہوگا، جس میں شرکت سے اپوزیشن کی بڑی جماعت تحریک انصاف نے انکار کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید