رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں 2 اسٹاف نرسوں نے وارڈ انچارج پر ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔
اسٹاف نرسز کے مطابق وارڈ انچارج آفس بلا کر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
اس معاملے پر اسپتال کے ایڈمن منیجر کا کہنا ہے کہ وارڈ انچارج اور دونوں نرسوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈی سی قندیل فاطمہ نے بتایا ہے کہ نرسوں اور وارڈ انچارج کو تحقیقات کے لیے دفتر طلب کیا ہے۔