• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

اے ٹی سی میں 9 مئی کو لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے 6 مقدمات جن میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر شامل ہیں، کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ 

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پارٹی رہنما صنم جاوید کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

قومی خبریں سے مزید