• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا، سعید غنی

سعید غنی-- فائل فوٹو
سعید غنی-- فائل فوٹو

وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں پر قائم کمرشل تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تجاوزات، سڑکوں کی مرمت اور دیگر مسائل پر اجلاس طلب کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اجلاس میں تمام ٹاؤن چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کو طلب کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 سڑکوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشاندہی کی جانے والی سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید