ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 712 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔