• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج گورنر کے پی’سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن‘ کا افتتاح کرینگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے منعقد کیے گئے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کا آج 24 واں روز ہے۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ میں آج دوپہر 12 بجے ’سندھ آرٹسٹ ایگزیبشن‘ کا انعقاد ہو گا۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی ’سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن‘ کا افتتاح کریں گے۔

سندھ آرٹسٹ ایگزیبیشن میں 82 آرٹسٹوں کا کام نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آج شام 7 بجے ’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘  میں میوزک کنسرٹ منعقد ہو گا۔

38 روزہ عالمی ثقافتی میلے میں دنیا کے نامور ڈانسر، تھیٹر، میوزک اور فائن آرٹ کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کراچی آئے ہیں۔

’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ آرٹس کونسل آف پاکستان میں 2 نومبر تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید