بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 سینیٹرز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
ایوان بالا پہنچنے والے سینیٹرز میں نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو شامل ہیں۔ سینیٹر قاسم رونجھو وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے۔
سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی، اس سے پہلے کابینہ نے مسودے کی منظوری دی تھی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ جس کے بعد وزیر قانون نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کیلئے تحریک پیش کی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کی گیلری صاف کروا کے دروازے بند کردیے جائیں، لابیز اور وزیٹر گیلری کو خالی کردیا جائے۔
جس کے بعد آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کیلئے سینیٹ کے ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور 26ویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔