• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بڑا تاریخی دن ہے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں، اسحاق ڈار


سینیٹ سے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قائد ایوان نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آج بڑا تاریخی دن ہے، سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ اس پر کام کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ چارٹر آف ڈیمو کریسی کا نامکمل ایجنڈا ہے جو پورا ہوا۔

خیال رہے کہ سینیٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی، چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں 65، مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔

 آئینی ترامیم کے حق میں حکومتی ووٹ 58، بی این پی مینگل کے 2، جے یو آئی کے 5 ووٹ شامل ہیں، سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 175اے میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی مدت کی حد تین سال ہوگی، ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان 65 سال کی عمر کی حد پر پہنچنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری پارلیمان کی 12 رکنی خصوصی کمیٹی کرے گی،چیف جسٹس کی تقرری کے لیے تین سینئر ترین ججز کے نام پیش کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید