• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہ چارلس پر آسٹریلوی خاتون سینیٹر کا الزام

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آسٹریلیا کی آزاد سینیٹر لِڈیا تھورپ نے آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم پر قدیم آسٹریلوی باشندوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا۔ 

یہ واقعہ کینبرا میں شاہ چارلس کے اعزاز میں ہونے والی پارلیمانی تقریب کے دوران پیش آیا۔

لِڈیا تھورپ جو قدیم ایبریجینل و انگلش مکس نسل سے تعلق رکھتی ہیں نے چیخ کر لوگوں سے کہا کہ وہ برطانوی بادشاہ کی حاکمیت کو تسلیم نہ کریں، اُنہوں نے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو، جو ہم سے چوری کیا ہے وہ واپس کرو۔ 

اس موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے سینیٹر تھورپ کو بادشاہ کے قریب جانے سے روکا اور وہاں سے باہر لے گئے۔ 

لڈیا تھورپ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے حقوق کےلیے سرگرم ہیں اور شاہ چارلس سوم کے دورہِ آسٹریلیا کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید