• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں میزائل حملوں کے بعد کے مناظر سامنے آگئے


حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل میں داغے گئے میزائلوں کے بعد تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان سے تقریباً 30 راکٹ غلیلی کی جانب داغے گئے، جن میں سے کچھ کو فضا میں ہی روک دیا گیا، جبکہ باقی راکٹ مجد الکروم اور قریبی علاقوں میں گرے۔

میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں میں افراتفری پھیل گئی، جس کی ویڈیو میں گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس دروان اسرائیلی شہری بھی خوفزدہ ہوکر بھاگتے نظر آئے۔

میزائل حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ مجد الکروم میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے، زخمیوں میں دو 21 سالہ نوجوان شامل ایک 80 سالہ شخص بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ایک 35 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے ریزرو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید