جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے ریزرو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کی جانب سے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس میں 5 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کے حملوں میں 24 اسرائیلی زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر کے بعد سے حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں حملوں میں تیزی آئی ہے، جس میں 29 اسرائیلی ہلاک اور 5 فوجی مارے جا چکے ہیں۔