• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، خاتون کی لوہے کی پیٹی سے تشدد زدہ لاش برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں سائٹ ایریا میٹروویل سے خاتون کی لوہے کی پیٹی میں بند ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سائٹ ایریا، میٹروویل میں شہید قبرستان سے لوہے کی پیٹی میں خاتون کی لاش ملی ہے۔

خاتون کی لاش کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور بظاہر لگتا ہے تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے، لگتا ہے مقتولہ کو کہیں اور قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی ہے۔

بائیو میٹرک ڈیوائس کے زریعے بھی مقتولہ کا شناختی ریکارڈ نادرا میں نہیں آیا۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید