• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میڈیکل اسٹور پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں میڈیکل اسٹور میں لگنے والی آگ پر تین فائر بریگیڈ کی مدد سے قابو پالیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق کورنگی نمبر 2 میں میڈیکل اسٹور میں آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر پہلے فائر برگیڈ کی ایک گاڑی اور پھر مزید دو گاڑیاں روانہ کی گئی۔

فائر بریگیڈ کا بتانا تھا کہ آگ رہائشی عمارت کے نیچے قائم دکان میں لگی تھی، تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید